آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشیز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
5 ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا نے اب 3-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 286 اور دوسری اننگز میں 352 رنز بنائے۔
آسٹریلوی باؤلرز میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بلے بازوں میں زیک کرالی نے 85، جیمی سمتھ نے 60 اور ول جیکس نے 47 رنز اسکور کیے۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا سیریز میں فیصلہ کن سبقت کے ساتھ اگلے میچوں کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔