اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کیے بغیر شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل اور شہری سہولتوں کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے عوام کے لیے ایسے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سفر کی بہترین سہولتیں خوش آئند ہیں اور شہریوں کی آسانی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دو سال بعد عوام کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا اور تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، اور پراجیکٹ کے اطراف تقریباً 3 ہزار نئے پودے اور درخت لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے