امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جلد از جلد انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کو انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے روس کو برتری حاصل ہو رہی ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انتخابات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بین الاقوامی شراکت دار، خاص طور پر امریکہ، انتخابات کی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ آئندہ 60 سے 90 دنوں میں عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے واضح کیا کہ ان کا مقصد اقتدار پر قابض رہنا نہیں بلکہ ملک کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔