اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) گیمبر ساہیوال میں قائم The Knowledge School گیمبر کیمپس نے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے، جن میں کلاس ون پرپل کی طالبہ عیشال فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔
عیشال فاطمہ، صدر گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ خالد شاہین فریدی کی صاحبزادی ہیں۔ شاندار کارکردگی پر اسکول کے ڈائریکٹر چودھری غلام صابر تابش نے انہیں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اور ان کی محنت کو سراہا۔
اس سے قبل بھی عیشال فاطمہ نے کیمپس کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس گالا 2026 اور آرٹس مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی تھیں، جس پر انہیں سرٹیفکیٹس اور میڈلز دیے گئے تھے۔
والدین نے طالبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ، اساتذہ کرام اور بالخصوص ڈائریکٹر چودھری غلام صابر تابش کا بچوں کی حوصلہ افزائی اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔