لاہور (کیو این این ورلڈ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سکولوں اور کالجوں کی چھٹیوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، اس لیے والدین اور طلبہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کی تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے