اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل پر صارفین کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق او ایم سی مارجن فی لیٹر 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا، جس سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.56 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ ایک روپے 28 پیسے کا اضافی بوجھ فوری طور پر صارفین پر منتقل ہوگا۔

ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز کے مارجنز میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس میں آدھا اضافہ فوری اور آدھا ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے مشروط ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا، پاور سیکٹر کی مالی پائیداری کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا اور پاور ڈویژن کو وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مزید براں ڈسکوز اہداف کی مانیٹرنگ کے لیے فالو اپ میکنزم بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے