چمن (کیو این این ورلڈ) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز چمن سے محض 7 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی زیر زمین 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر پناہ لی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے