ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر امیگریشن کے جدید نظام ای گیٹس کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر ای گیٹس نصب کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے ای گیٹس کی تنصیب کے مقام کا تعین کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ایئرپورٹس پر بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ای گیٹس کی تنصیب کے بعد مسافروں کو امیگریشن کے عمل میں تیزی اور سہولت میسر آئے گی، جس سے وقت کی بچت ہوگی اور رش میں بھی واضح کمی آنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے