دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہری دبئی کا سفر کر چکے ہیں، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار تھی۔ اسی دوران امریکا جانے والے اسرائیلی سیاحوں کی تعداد 72 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلی سیاحوں کے لیے زیادہ محفوظ اور آرام دہ سمجھا جاتا ہے۔ دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کی وجہ سے یہ شہر ان کے لیے ترجیحی سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

تحلیل کاروں کے مطابق دبئی کی یہ مقبولیت شہر کی سیاحتی سیکیورٹی، سہولیات اور بین الاقوامی دوستانہ ماحول کی وجہ سے مزید بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے