دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، ٹینکر کو آگ لگ گئی

دبئی (کیو این این ورلڈ)دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، ٹینکر کو آگ لگ گئی، پروازیں عارضی طور پر معطل

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور پروازوں کی آمد عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون سے متعلق پیش آنے والے واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے اطراف میں موجود ایک ٹینکر کو آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر امدادی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے کارروائی شروع کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

احتیاطی تدابیر کے تحت دبئی آنے والی پروازوں کی لینڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے جبکہ آنے والی پروازوں کو ایئرپورٹ سے دور فضا میں انتظار کی حالت میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران 34 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد فضائی آپریشن بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے