ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) ریسکیو کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو مٹھاون پل نزد سخی سرور سے روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک ہائی ایس اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چھ سے سات افراد زخمی اور ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر قریبی تین ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل کو جائے حادثہ پر روانہ کیا اور پولیس کنٹرول روم و ڈی او سی کنٹرول روم کو بھی واقعے سے آگاہ کیا۔ ریسکیو سٹاف کے موقع پر پہنچنے پر ایک شخص مردہ پایا گیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہاسپٹل سخی سرور اور علامہ اقبال ٹیچنگ ہاسپٹل، ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ہائی اسپڈ کے باعث پیش آیا۔ ہائی ایس سکھی سرور کی طرف جا رہی تھی جبکہ مزدہ، جو سبزیوں سے لوڈ تھا، ڈیرہ غازی خان کی طرف آ رہا تھا۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے