ڈیرہ غازی خان: (کیو این این ورلڈ/جواداکبر کی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے، میونسپل سروسز کی بحالی اور شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہو گئے ہیں۔ ”ستھرا پنجاب“ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نے واسا، پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن، بلڈنگز اور ہائی ویز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گرین بیلٹس، پارکس کی بحالی، شجرکاری اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں شہریوں سے براہِ راست ملاقاتیں بھی کیں اور سرکاری محکموں کی کارکردگی و فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق ان کی رائے حاصل کی، جس پر اہل علاقہ نے صفائی کے مجموعی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج سسٹم کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کیونکہ ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو مثالی طور پر صاف ستھرا رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو وارننگ دی کہ شہری سہولیات میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے