ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسامہ عبدالکریم کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈیرہ غازی خان میں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی رہائش گاہ پر ایک اہم سیاسی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اراکین اور مقامی قیادت نے 25 جنوری 2026 کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار اسامہ عبدالکریم کی بھرپور اور متفقہ حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں حلقے کی ترقی، عوامی مسائل اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری، رکن قومی اسمبلی سردار محمود قادر خان لغاری، سردار عبدالقادر خان کھوسہ، سردار عمار خان لغاری، رکن صوبائی اسمبلی سردار صلاح الدین خان کھوسہ، حنیف خان پتافی، سردار علی یوسف خان لغاری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اسامہ عبدالکریم کی کامیابی کے لیے غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متحد ہو کر انتخابی مہم چلائی جائے گی اور حلقے کے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ نشست سردار محمود قادر خان لغاری کے قومی اسمبلی کی نشست NA-185 جیتنے کے بعد خالی ہوئی تھی، اور مسلم لیگ ن نے اسامہ عبدالکریم کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔