اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق مقدمہ قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے حکم دیا ہے کہ تمام فریقین تین روز کے اندر جواب جمع کرائیں۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا، جسے بعدازاں جسٹس طارق جہانگیری نے عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سے قبل جامعہ کراچی کے ڈگری منسوخی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا تھا، تاہم کیس کی مزید سماعت اب ڈویژن بینچ کرے گا جس نے معاملے کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔