لاہور (کیو این این ورلڈ) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔
اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر یہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سفر کی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔