لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن محفوظ پنجاب کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دائرۂ اختیار میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد تحصیل کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان کو سی ٹی ڈی کے دائرۂ اختیار میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ تحصیل ڈی ایکسکلوڈڈ ایریا راجن پور کو بھی سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے تحت لایا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کا دائرۂ اختیار اب ڈی جی خان پولیس ریجن کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ،کوٹ ادو، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔

حالیہ توسیع کے لیے 27 ستمبر 2019 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے بعد محکمہ داخلہ کی سفارش اور صوبائی کابینہ کی منظوری سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے