اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی، موجودہ حکومت نے ان پر تعمیر کا آغاز کر دیا ہے اور پاکستان اب ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اہم عالمی معاملات میں اب پاکستان کا مؤقف سنا اور تسلیم کیا جا رہا ہے، اور ملک 2026 میں عزت و وقار کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث جو نقصان ہوا، موجودہ حکومت اسے بتدریج درست کر رہی ہے۔

ادھر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سفارتی اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کے حق میں استعمال ہونے والے الفاظ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشخبری ہے کہ موجودہ پالیسیوں اور آرمی چیف کی قیادت کے باعث عالمی سطح پر ملک کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کے مطابق موجودہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان ایک بار پھر استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے