اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت صوبائی اسمبلی کے پانچ اراکین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ عدالتی اشتہار کے مطابق مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سی ٹی ڈی اسلام آباد میں درج دو مقدمات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔ عدالت نے اشتہار کے ذریعے ملزمان کو 30 روز کے اندر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
عدالتی اشتہار میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 دسمبر کو اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے اشتہارات شائع کر دیے ہیں۔