چترال (کیو این این ورلڈ)چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ ڈی سی آفس چترال کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں اور تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

حادثہ ڈومیل میں ایک رہائشی گھر پر اچانک برفانی تودہ گرنے سے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کے اندر موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں شدید برفباری کے باعث پھنسے آئی ڈی پیز کی محفوظ منتقلی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات سے تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے