نصیرآباد (کیو این این ورلڈ) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صوفی ٹاؤن کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ریلوے ٹریک کا دو فٹ تک کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر مقامات پر روک دیا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے کنٹرول سینٹر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تکنیکی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت اور کلیئرنس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد معطل شدہ ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا اور اب ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاری کے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے