اوچ شریف (کیو این این ورلڈ،نامہ نگار حبیب خان)تحصیل احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے موضع فرید آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار دن سے لاپتہ 20 سالہ نوجوان کی لاش کھالے سے برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے جو موضع بقا پور کا رہائشی تھا۔ (کیو این این ورلڈ) ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ گزشتہ چار روز سے گھر سے لاپتہ تھا، جس کی تلاش کے لیے اہل خانہ مسلسل پریشان تھے۔ مقامی افراد نے کھالے میں لاش دیکھ کر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو حکام کو اطلاع دی، جس پر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس کی نگرانی میں ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو کھالے سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ نوجوان کی اچانک ہلاکت پر علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ورثا غم سے نڈھال ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے