لاہور(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے انتخابات میں وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں اور پارٹی کی قیادت اس کا انتظار کرے گی۔

لاہور میں سیلاب متاثرین میں گھروں کے فرنیچر کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز سے بات چیت ہو چکی ہے اور مختلف اضلاع سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

سردار سلیم حیدر نے بتایا کہ بلاول بھٹو جلد فیصل آباد اور سیالکوٹ میں جلسے کریں گے، جس سے فیصل آباد سے بڑی شمولیت متوقع ہے اور دیگر اضلاع سے بھی عوام شامل ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانون اور امن قائم رکھا ہے اور بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے کے لیے پارٹی اگلے الیکشن تک صبر و تحمل سے انتظار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا تین روزہ دورہ لاہور مثبت پیغام لے کر آیا اور جو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے، اس کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے