بھارت میں ایک جواں سال اور خوبصورت خاتون پولیس افسر پر الزام ہے کہ انہوں نے رائے پور کے ایک بزنس مین کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات، نقدی، گاڑی اور ایک ہوٹل اپنے نام کروا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا، جہاں بزنس مین دیپک ٹنڈن نے خاتون افسر کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور ان پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی قیمتی اثاثے ان کے نام منتقل کر دیے۔ تاہم، اچانک خاتون افسر غائب ہو گئیں، جس کے بعد دیپک نے تھانے میں شکایت درج کروائی۔

خاتون پولیس افسر کا نام کلپنا ورما ہے اور وہ رائے پور میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ بزنس مین کے مطابق، کلپنا ورما نے 2 کروڑ روپے نقد، ہیرے کی انگوٹھی، سونے کے زیورات، گاڑی اور رائے پور کے ایک ہوٹل کا قبضہ اپنے نام کروایا۔

اس واقعے نے مقامی سطح پر کافی ہلچل مچائی ہے اور بھارتی میڈیا نے اسے اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب کلپنا ورما نے الزامات کو سختی سے جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں محض کاروباری تنازع کے دوران نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک FIR درج نہیں کی گئی اور معاملہ زیرِ تحقیقات ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں اعلیٰ سطحی پولیس اہلکاروں کی ساکھ اور اعتماد کے مسائل پر بھی سوالات کھڑے کر رہا ہے، جبکہ بزنس مین کی جانب سے قانونی کارروائی کے امکانات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے