سڈنی (ویب ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ڈیبیو میچ میں مایوس کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انہیں خطرناک اٹیک کے باعث مزید بولنگ سے روک دیا گیا۔

برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین نے 2.4 اوورز میں 43 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ ان کے اوورز میں تین نو بالز اور دو وائیڈز شامل تھیں۔ شروع میں انہوں نے تین ڈاٹ بالز سے اچھا آغاز کیا، مگر بعد میں لائن اور لینتھ برقرار نہ رکھ سکے۔

رینیگیڈز کی 18ویں اوور میں شاہین نے ٹم سیفرٹ اور اولی پیک کو فل ٹاس گیندیں کیں، جس پر امپائرز نے انہیں مزید بولنگ سے ہٹایا۔ بولنگ سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ دیکھی گئی، جبکہ برسبین کے کپتان نیتھن میک سویینی نے اوور کی آخری دو گیندیں خود کروائیں۔

میچ میں رینیگیڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ اولی پیک نے 57 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے محمد رضوان بی بی ایل ڈیبیو میں نمبر تین پر آ کر 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے