بھارتی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بھارت کے تئیں نالاں ہے، جبکہ پاکستان اور چین کا اثر و رسوخ ڈھاکا میں بڑھ چکا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر بھارت اپنی پالیسیوں میں اصلاحات نہ کرے تو وہ بنگلا دیش میں "غیر متعلق” ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ کا اثر کم ہو چکا ہے اور نوجوان بنگلا دیش کے قیام میں بھارت کے کردار پر شکوک رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تمام عوامل بھارت کے لیے 1971 کے بعد بنگلا دیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کی نشاندہی کرتے ہیں اور حالات کو ایک نئے موڑ پر لے آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے