کوئٹہ (کیو این این ورلڈ)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جہاں گزشتہ تین روز کے دوران مختلف آپریشنز میں اب تک 177 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس نے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ جاری آپریشنز کے دوران گزشتہ رات تعاقبی کارروائیوں میں مزید 22 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو مزید جانی و مالی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے تک آپریشنز میں تیزی برقرار رکھی جائے گی۔