کراچی(ویب ڈیسک) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کورنگی صنعتی ایریا میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نیشنل آئل ریفائنری کی آئل لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے مہران ٹاؤن میں واقع ایک کپڑے کے گودام پر چھاپہ مار کر تیل چوری کے لیے کھودی گئی زیر زمین سرنگ کا سراغ لگایا۔ سرنگ گودام کے اندر سے بنائی گئی تھی جو نیشنل آئل ریفائنری کی آئل لائن تک پہنچنے کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔

ایس آئی یو کے سب انسپکٹر اویس تنولی کے مطابق ملزمان نے گودام میں 15 سے 16 فٹ گہرا کنواں کھود رکھا تھا، جس کے نچلے حصے سے تقریباً 140 میٹر طویل اور 4 فٹ چوڑی سرنگ بنائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مخبرِ خاص نے اطلاع دی تھی کہ گودام سے بڑی مقدار میں مٹی نکال کر ملیر ندی میں پھینکی جا رہی ہے، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے