اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تھانہ بارہ کہو میں درج دو مقدمات کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے، کیونکہ علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

عدالت نے عدم پش مانی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، تاہم علی امین گنڈا پور اور چند دیگر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے