فیصل آباد(ویب ڈیسک) ڈی ٹائپ کالونی میں ایک ریڑھی والے کو مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مدثر نے پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھائی اور منع کرنے پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے