رحیم یار خان (ویب ڈیسک):رحیم یار خان میں ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ایک بس اور میت لے جانے والی ایمبولینس کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کی شکار ایمبولینس میت لے کر کراچی جارہی تھی۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔