اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے میں علیمہ خانم کے خلاف سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ مقدمے کی کارروائی جج امجد علی شاہ نے کی، جس کے دوران ملزمہ عدالت میں پیش نہ ہو سکیں۔

ملزمہ کی عدم موجودگی کے باعث استغاثہ کے آخری گواہ پر وکیلِ صفائی کی جرح مکمل نہیں ہو سکی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 17 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

عدالت نے علیمہ خانم کی جانب سے دائر کردہ ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے