احمدپور شرقیہ (ویب ڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق ہونہار طلباء و طالبات کے لیے بی ایس پروگرامز میں میرٹ کے تحت لیپ ٹاپ سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ مہمان خصوصی پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل تھے جن کے ہمراہ وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی، پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی (کنٹرولر امتحانات)، پروفیسر محمد فیصل، لیکچررز اعجاز الحق اور عمیر الرحمن سمیت والدین اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں پچاس ہونہار طلباء و طالبات کو شعبہ جات کیمسٹری، کمپیوٹر سائنسز، انگلش، فزکس اور اردو کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے طلباء و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم، تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم ملک و قوم کی حقیقی خدمت کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر لیکچررز حسن رضا جعفری، ملک عمران، اسد عباس، عائشہ ظفر اور سونم سعید کے ساتھ کالج کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ طلباء و والدین نے سی ایم صاحبہ اور کالج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔






