ایبٹ آباد (ویب ڈیسک):ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل کی گئی ڈاکٹر وردا کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقتولہ کی لاش ٹھنڈیانی کے جنگل سے برآمد ہوئی، جہاں اسے دوست اور کرائے کے قاتل کی نشاندہی پر تلاش کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر وردا نے اپنے دوست کے پاس 67 تولے سونا بطور امانت رکھا ہوا تھا، جسے ہتھیانے کے لیے مرکزی ملزمہ نے ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا۔ ملزمہ کی نشاندہی پر اجرتی قاتل سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو لیڈی ڈاکٹر کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔