دبئی (ویب ڈیسک)دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال 2026 کا شاندار انداز میں استقبال کیا جائے گا، جس کے تحت دبئی بھر میں 40 مقامات پر آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔ حکومتی بیان کے مطابق سالِ نو کی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف معروف مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی پیش کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ برج خلیفہ، دبئی فریم، دی ورلڈ آئی لینڈز اور فیسٹیول سٹی میں خصوصی آتش بازی ہوگی، جبکہ برج العرب، پام جمیرا، دبئی کریک، گلوبل ویلیج، السیف، حتہ اور بلیو واٹرز بھی آتش بازی کے نمایاں مقامات میں شامل ہوں گے۔
حکام کے مطابق دبئی کے علاوہ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی 10 سے زائد مقامات پر سالِ نو کی مناسبت سے شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔