پشاور (کیو این این ورلڈ) کور ہیڈکواٹر پشاور میں آج امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کورکمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک سمت پر چلنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں مستقل قیام امن اور قبائلی اضلاع کی بہتری کے لیے اجتماعی حکمت عملی اپنانے پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ کے ہمراہ تقریباً تین گھنٹے تک کور ہیڈکواٹر میں رہے اور اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نزدیک بیٹھ کر دوستانہ گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محسن نقوی سمیت دیگر شرکاء سے مصافحہ بھی کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کیا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔
یہ اجلاس صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے عسکری و سیاسی قیادت کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے