راولپنڈی: (کیو این این ورلڈ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ ’کشمیر ہے پاکستان‘ جاری کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ترانہ کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل محبت، عزم اور یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے۔ ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول ’کشمیر ہے پاکستان‘ اس اٹل حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔

ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، جرات، عزم و استقلال اور آزادی کی جدوجہد کو مؤثر اور جذباتی انداز میں اجاگر کیا گیا ہے، جو سامعین کے دلوں میں کشمیریوں کے ساتھ وابستگی کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ مظلوم کشمیری عوام کے حوصلے، امید اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے اور اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے