ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پنجاب فوڈ اتھارٹی ننکانہ صاحب نے گول چکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دودھ اور چائے پتی کے سیمپلز فیل ہونے پر ایک معروف چائے ہوٹل کو سیل کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق موقع سے حاصل کیے گئے دودھ اور چائے پتی کے نمونے لیبارٹری رپورٹ میں فیل قرار پائے۔ چائے کی تیاری میں استعمال ہونے والے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی، جب کہ چائے پتی کے سیمپل میں ممنوعہ رنگ کی ملاوٹ ثابت ہوئی، جس پر ہوٹل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے