سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مدثر رتو) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت ارمغان سبحانی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے، جنہوں نے ارمغان سبحانی سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔