میہڑ (کیو این این ورلڈ، منظور علی جوئیہ کی رپورٹ) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں انڈس ہائی وے کے قریب گاجی کھاوڑ لنک روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل سے مزدوری کرکے گاؤں واپس جا رہے مزدوروں سے ڈکیتی کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، جس سے ایک مزدور شاہد بھنڈ جاں بحق جبکہ دو دیگر راشد اور رابیل بھنڈ شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس واقعے سے بے خبر علاقے مکینوں نے نےجاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا۔ غم و غصے میں مقامی لوگوں نے تھانہ میہڑ کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔
آخری اطلاع تک پولیس نے واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہ کیا، جس سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔