میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر نبات پور کے قریب سے ایک نامعلوم نوجوان کی بے دردی سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول پر شدید تشدد کیا گیا ہے تاہم تاحال لاش کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ اے سیکشن پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ وہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے