ڈیرہ غازی خان: (کیو این این ورلڈ/جواد اکبر کی رپورٹ)پاکستان صحافی اتحاد (PSE) کے پلیٹ فارم سے نئے سال 2026 کی آمد کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے نئے سال کا کیک کاٹا۔ بلاک 5 ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ اس تقریب کی میزبانی تنظیم کے نئے رکن صدام حسین چانڈیہ نے کی، جبکہ پاکستان صحافی اتحاد کے صدر ظفر اقبال کھوکھر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر محمد اسلم خان چانڈیہ، محمد ذیشان جاوید، محمد خان سپل، محمد قاسم لغاری اور محمد ارشد مصطفیٰ کینگ سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے، جنہوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی اور پیشہ ورانہ عزم کا اعادہ کیا۔

مہمانِ خصوصی ظفر اقبال کھوکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس ذمہ داری ہے اور نئے سال میں ہمیں سچائی، دیانت اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کے عہد کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان صحافی اتحاد کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، معاشی استحکام اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ سال 2026 پوری انسانیت کے لیے امن اور ترقی کا سال ثابت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے