گوجرانوالہ (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی):گوجرانوالہ میں اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم اشفاق مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کو پھولوں والے باغ کی طرف برآمدگی کے لیے پولیس وین میں لے جا رہی تھی کہ نوشہرہ سانسی روڈ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور ملزم کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، لیکن اس دوران اشفاق کو بھی گولیاں لگیں اور وین پر بھی گولیاں پڑیں۔

زخمی ہونے کے بعد اشفاق نے اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ پولیس مقابلہ زندگی کی بازی ہار دی۔ پولیس نے ملزم کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف ناکہ بندی کر دی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے