مریدکے میں شیخوپورہ روڈ پر ٹرالر ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ دلہا دلہن کی گاڑی کے پیچھے گھر واپس جانے والے موٹر سائیکل سوار دو بھائی ٹرالر کی زد میں آ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد حقیقی بھائی تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 45 سالہ سلیم ولد غلام علی اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ اس کے بھائی عظیم ولد غلام علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ شیخوپورہ روڈ پر چک نمبر 28 کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا۔ ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کرنے پر جاں بحق شخص کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے