لاہور(ویب ڈیسک)کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کا خصوصی دورہ کیا اور اس موقع پر آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کا فخر ہے اور دشمن کو قوم اور فوج کے مضبوط رشتے سے پریشانی ہے۔

کور کمانڈر لاہور نے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ پینٹنگز کی نمائش کا جائزہ لیا، جس میں معرکۂ حق کی کامیابیاں اور شہداء کی قربانیاں نمایاں طور پر پیش کی گئیں۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مؤثر طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے