کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کا بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) صوبے میں پائیدار ترقی کا مؤثر ذریعہ بن گیا ہے۔ بی ایس ڈی آئی کے تحت جنوبی بلوچستان کے پانچ اضلاع کیچ، خاران، واشک، چاغی اور پنجگُور میں 137 منصوبوں کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اب تک 13 ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں خاران کے مسکان، قلات اور کلی مبارک شلتاک میں دو جنازہ گاہوں کی تعمیر، ضلع واشک کے آر ایچ سی ناگ میں جدید سولر سسٹم کی تنصیب، 10 رجسٹرڈ مدارس میں سولر سسٹمز اور واشک میں 40 سولر اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔

بی ایس ڈی آئی کا مقصد دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، اور یہ صوبے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا ضامن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے