کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈیکس پہلی بار 171,400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اور کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 70,794 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، اور انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے، جس کی تصدیق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے