کراچی(ویب ڈیسک) جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے اعلان کیا ہے کہ عثمان پارک، لیاری میں تحفظِ مدارس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
جے یو آئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو، مولانا سید حماد اللہ شاہ اور مولانا نورالحق نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور بتایا کہ جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 21 دسمبر کو لیاری میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ لیاری کو اسلام پسندوں کے گڑھ کے طور پر ثابت کرے گا اور اس بات کی عکاسی کرے گا کہ لیاری کے عوام دین اور دینداروں سے محبت رکھتے ہیں۔