پشاور(سیب ڈیسک) آج 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر دہشتگرد حملے کی 11 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے اس سفاکانہ حملے میں 132 بچوں سمیت 147 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں خواتین اساتذہ اور عملہ بھی شامل تھے۔

اس موقع پر شہید بچی کے والد الطاف کا جذباتی پیغام وائرل ہوا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کی بیٹی خوشی خوشی کتابیں سنبھالے اسکول گئی مگر معصوم مسکراہٹ کے ساتھ وہ دوبارہ گھر واپس نہ آئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اپنے پیغام میں شہید بچوں اور عملے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کی استقامت کو سلام پیش کرتی ہے اور پاکستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے