گوجرانوالہ: (محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں چور ساڑھے 38 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے لے اڑے۔

پولیس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم چوروں نے خشک میوہ جات کے گودام میں واردات کی۔ ملزمان نے گودام سے 550 کلو چلغوزے چرائے، جن کی مجموعی مالیت 38 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔

پولیس نے نادر خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اندراجِ مقدمہ کے بعد تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس کی ٹیم ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

سرخی: گوجرانوالہ میں چوروں نے ساڑھے 38 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے چرائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے