قصور (بیوروچیف طارق نوید سندھو)چائنہ کے قونصل جنرل نے کھائی ہتھاڑ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح سے قصور کے سیلاب متاثرین اور معذور افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی نسلوں پر محیط ہے اور کھائی ہتھاڑ کے گاؤں آ کر مدد کرنا خوشی کا باعث ہے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اس علاقے کا کوئی معذور شخص اب ویل چیئر کے بغیر نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار اس علاقے میں آئے ہیں اور اب ہر بار یہاں آنا اچھا لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اس سرزمین سے محبت ہے اور ہمارا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

چینی قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ چائنہ کی کمیونسٹ پارٹی حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر اس ضلع میں ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف اقتصادی طور پر بلکہ عوامی سطح پر بھی ایک دوسرے کے شہریوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

وفاقی وزیر ملک رشید احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:ضلع کے لیے اعزاز ہے کہ آج چین کے معزز مہمان ہمارے ساتھ ہیں۔چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔جنگی حالات سمیت ہر آزمائش میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا۔70 سالہ دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔گوادر تک سڑکوں کی تعمیر اور سی پیک منصوبے اس دوستی کو لازوال بنارہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاک–چائنہ دوستی لازوال ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے